گٹھ جوڑ
معنی
١ - [ سازش ] دو یا زیادہ آدمیوں کا ربط ضبط، میل جول یا اتحاد۔ "ابتداء میں انگریزوں اور ہندو بنیوں کا گٹھ جوڑ . تجارتی لین دین سے ہوا تھا۔" ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٥٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'گٹھا' سے 'ا' حذف کرنے سے 'گٹھ' اور ہندی زبان کا اسم 'جوڑ' لگانے سے مرکب 'گٹھ جوڑ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٦٦ء، کو "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں